جنوری 12, 2025

القسام بریگیڈز کا سمندر کے راستے اسرائیلی فوجی اڈے پر حملہ

سیاسیات-مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ پٹی میں مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوجی اڈے پر حملہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی کے شمال میں اسرائیلی فوجی اڈے زیکیم پر حملہ کیا، مزاحمت کار سمندر کے راستے فوجی اڈے پر حملہ آور ہوئے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے زیکیم فوجی اڈے کے نزدیک مزاحمت کاروں کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق مزاحمت کار  سمندر کے راستے تیر کر زیکیم فوجی اڈے کے قریب پہنچے۔

اسرائیلی میڈیا نے بھی زیکیم کے قریب فلسطینی مزاحمت کاروں کی موجودگی کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

حملے میں اب تک اسرائیلی جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × two =