جنوری 14, 2025

اسماعیل ہنیہ کا جنگ بندی معاہدے کا عندیہ

سیاسیات- حماس رہنما اسماعیل ہنیہ نے جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچنے کا عندیہ دے دیا۔

ایک بیان میں اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہم جنگ بندی کے ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں، حماس نے اپنا مؤقف قطر کے بھائیوں اور ثالثوں کو پہنچادیا ہے۔

اس حوالے سے خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ جنگ بندی کے ابتدائی 5 روزہ عارضی معاہدے میں زمینی سیز فائر اور جنوبی غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں کو بھی کم محدود کی جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق مجوزہ معاہدے کے تحت 300 فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا جائے گا جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہں۔

اس حوالے سے قطری وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کچھ یرغمالیوں کی رہائی کے بعد عارضی سیز فائر معاہدے میں معمولی مسائل ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × three =