سیاسیات- اسرائیلی فوج کے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی جنگی جرائم جاری ہیں، صیہونی فوجیوں نے زخمی فلسطینی کو فوجی جیپ کے آگے باندھ کر انسانی ڈھال بنالیا۔
زخمی فلسطینی کو فوجی جیپ کے آگے باندھ کر جنین کی سڑکوں پر گھمانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آگئی۔
اسرائیلی فوج کے جنگی جرم کی ویڈیو وائرل ہونے پر اسرائیلی فوج نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ واقعہ اسرائیلی فوجی اقدار کے مطابق نہیں۔
اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ تحقیقات کی جائیں گی، زخمی کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔