دسمبر 21, 2024

اسرائیل کی 35 یرغمالیوں کی رہائی کے عوض 7 روزہ جنگ بندی کی پیشکش

سیاسیات- اسرائیل نے 35 یرغمالیوں کی رہائی کے عوض غزہ میں 7 روزہ جنگ بندی کی پیشکش کردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کی جانب سے جن 35 یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ان میں خواتین بھی شامل ہیں۔ یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل نے حماس کو غزہ میں 7 روز کے لیے جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔

دوسری جانب عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کو عارضی جنگ بندی پر تحفظات ہیں اورانہوں نے 7 کے بجائے 14 روز کے لیے سیز فائر کا مطالبہ کیا ہے۔ غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × 2 =