اپریل 6, 2025

اسرائیل کا غزہ کے اسپتال پر حملہ، حماس پولیٹیکل بیورو کے زیر علاج رکن سمیت 16 افراد شہید

سیاسیات- صیہونی فوج نے غزہ کے ناصر اسپتال میں حملہ کرکے حماس پولیٹیکل بیورو کے زیر علاج رکن اسماعیل سمیت 16 افراد کو شہید کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مختلف حصوں میں شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے، غزہ کے  ناصراسپتال میں اسرائیل نے حملہ کرکے 16 افراد کو  شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔

ناصر اسپتال پر کیے گئے حملے میں حماس پولیٹیکل بیوروکے رکن اسماعیل بھی شہید ہوگئے۔

واضح رہے کہ غزہ پر 17 ماہ سے مسلط جنگ میں اسرائیل نے 50 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا جس میں 17 ہزار سے زیادہ بچے شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × two =