سیاسیات- صیہونی فورسز نے پیر کو علی الصبح غزہ کے جنوبی علاقے رفح پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں 21 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔
رفح سے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ پیر کو علی الصبح صیہونی جنگی طیاروں نے رہائشی علاقے پر بمباری کی جس میں 11 مکانات کو ہدف بنایا گیا۔
یاد رہے کہ صیہونی وزیراعظم رفح پر حملے کی دھمکی دے رہے ہیں تاہم کابینہ کے اراکین رفح پر حملے کے حوالے سے شدید اختلافات کا شکار ہیں۔ چینل 14 کے مطابق رفح پر حملے کے بارے میں ہونے والے اجلاس میں کابینہ کے اراکین کے درمیان تندو تیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔
اجلاس کے دوران انتہا پسند وزیرداخلہ بن گویر نے وزیرجنگ گیلانت کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا جس کے بعد اجلاس میں بدنظمی پیدا ہوگئی۔
دوسری جانب وزیرجنگ نتن یاہو پر جنگ بندی کے لئے دباو بڑھا رہے ہیں۔