سیاسیات-قابض اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کی انٹرنل سیکیورٹی سروس ’’شن بیٹ‘‘ نے حماس کے ’’شجاعیہ بریگیڈ‘‘ کے کمانڈر وسام فرحات کو ایک حملے میں قتل کردیا جو 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کا منصوبہ ساز بھی تھے۔
اسرائیلی فوج نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وسام فرحات 10 سال تک اسرائیل کی جیل میں قید رہنے اور رہائی کے بعد غزہ میں دوبارہ حماس کے ساتھ جڑ گئے تھے اور ان کے لیے راکٹ بنا رہے تھے۔
قابض اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کے ایک حملے میں اپنے کمانڈر اساف حمامی کے حماس کے ہاتھوں مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حماس کمانڈر کی لاش اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
دوسری جانب اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے ایک خطیب شیخ صابری کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اہل خانہ کو ہراساں کو کیا جب کہ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ ممکنہ طور پر شیخ صابری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔