دسمبر 22, 2024

اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی شہید

سیاسیات-مغربی کنارے پر اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پرفائرنگ کے بعد مغربی کنارے میں کشیدگی جاری ہے۔

حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے قلندیا اور جنین کے پناہ گزین کیمپوں میں فلسطینیوں کو فائرنگ کانشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق رواں سال اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 8 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen + 20 =