اپریل 22, 2025

 اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے بڑھا دیے، 24 گھنٹوں میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید

سیاسیات۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے بڑھاتے ہوئے بےگھر فلسطینیوں کے کیمپوں اور خیموں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں  24  گھنٹوں میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

ادھر اردن اور مصر نے اسرائیل اور حماس میں 5 سے 7 سال جنگ بندی کی نئی تجاویز پیش کردیں جب کہ منصوبے میں اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی شن بیت کے سربراہ رونن بار نے بیان حلفی میں نیتن یاہو کو اسرائیل کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

اس کے علاوہ یمن میں دارالحکومت صنعا سمیت مختلف مقامات پر امریکی فضائی حملے رپورٹ ہوئے تاہم فوری جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seven + 3 =