اکتوبر 7, 2024

اب بیت المقدس کی آزادی کیلیے کھلی جنگ چھڑے گی. حماس

سیاسیات- فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا اپنے رہنما اسماعیل ہنیہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر ردعمل سامنے آگیا۔

حماس کے سینیئر ترجمان سامی ابو زہری نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں  کہا کہ اسمٰعیل ہنیہ کے قتل سے اسرائیل اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکے گا۔ اب مقبوضہ بیت المقدس کو آزاد کرانے کے لیے کھلی جنگ چھڑے گی۔  حماس اس کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس ایک نظریے اور تنظٰیم کا نام ہے کسی شخصیت کا نہیں۔ حماس قربانیاں دیتی رہے گی اور ان قربانیوں کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھے گی۔ ہمیں یقین ہے کہ کامیابی ہمیں ملے گی۔

دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسمٰعیل ہنیہ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ پر نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں ان کے ایک محافظ بھی شہید ہوئے۔واقعے کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی ہیں تاہم حملے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 − 3 =