دسمبر 23, 2024

یوکرین جنگ میں روس کی حمایت کرنے پر چین کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔ نیٹو

سیاسیات ـ نیٹو اتحاد کے سربراہ اسٹولٹن برگ نے یوکرین جنگ میں روس کی حمایت کرنے پر چین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چین نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو اپنے انٹرویو میں اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ چین ایک طرف یوکرین جنگ میں روس کی حمایت کر رہا ہے تو دوسری طرف یورپی اتحادیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کی بحال رکھنے کیلئے بھی کوشاں ہے لیکن یہ دوہرا عمل زیادہ عرصہ نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ چینی مائیکرو الیکٹرانکس جیسی ٹیکنالوجیکل مدد سے روس  میزائل بنا کر جنگ میں یوکرین کے خلاف استعمال کررہاہے۔

نیٹو سربراہ کا کہنا تھا کہ ایک مقام پر آکر ہمیں سوچنا پڑے گا کہ اگر چین اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا تو ہمیں اس پر مالی پابندیاں عائد کرنا ہوں گی۔

واضح رہے کہ  روس کی حمایت کرنے پر چین پر پہلے ہی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں، گزشتہ ماہ امریکہ نے ہانگ کانگ اور چین میں موجودچینی 20 فرمز پر بھی پابندیاں عائد کی تھیں۔

دوسری جانب چین نے ماسکو کے ساتھ اپنے کاروباری تعلقات کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے روس کو جان لیوا اسلحہ یا ایسی چیزیں فروخت نہیں کر رہا جن کا دوہرا استعمال ممکن ہو۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seven + eleven =