دسمبر 23, 2024

ٹائٹن آبدوز کمپنی نے مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی

سیاسیات- بحریہ اوقیانوس میں غرقاب جہاز ٹائی ٹینک کے قریب سے لاپتا آبدوز کا ملبہ شروع ہوگیا ہے جبکہ ٹائٹن آبدوز کمپنی نے مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

ٹائمز کے مطابق ٹائٹن آبدوز کمپنی نے مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ آبدوز کمپنی اوشن گیٹ نے مسافروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اوشن گیٹ کی جانب سے کہا گیا کہ لاپتا ہونے والی ٹاٹئن آبدوز کے تمام مسافر ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق سرچ آپریشن میں شامل ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ملنے والا ملبہ آبدوز کے لینڈنگ فریم اور پچھلے کور پر مشتمل ہے، ملبہ ملنا نشاندہی کرتا ہے کہ آبدوز دھماکے سے تباہ ہوئی۔

جہاز ٹائی ٹینک کے قریب سے ملبہ برآمد ہوا ہے جو ممکنہ طور پر لاپتا آبدوز کا ہوسکتا ہے۔

امریکی کوسٹ گارڈ نے ریسکیو آپریشن کے حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملبے کے آثار ریموٹ کنٹرول گاڑی کی مدد سے دریافت ہوئے ہیں، جس کا ماہرین جائزہ لے رہے ہیں۔

لاپتہ آبدوز کی تلاش کے لیے مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی جو اپنے اپنے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے آبدوز کا سراغ لگانے اور اُس میں سوار پانچ افراد کو زندہ بچانے کے لیے کوشاں تھی۔

دنیا کے امیر ترین شخصیات کو ٹائی ٹینک کی باقیات دکھانے کے لیے لے جانے والی آبدوز ٹائٹن جس کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ آبدوز 5 سیاحوں کو لیکر 18 جون اتوار کے روز یو فاؤنڈلینڈ کے ساحل سے تقریباً 600 کلومیٹر دور 111 سال قبل غرقاب ہونے والے عظیم جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے روانہ ہوئی تھی لیکن پونے دو گھنٹے بعد ہی آبدوز کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 − one =