جنوری 12, 2025

منی پور فسادات، مسیحی خواتین کو برہنہ کرکے گھمانے کا دلخراش واقعہ

سیاسیات-بھارتی ریاست منی پور میں جاری فسادات میں خواتین کو برہنہ کرکے گھمانے کا انسانیت سوز واقعہ سامنے آگیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں منی پور میں جاری نسلی فسادات کے دوران ہجوم کومسیحی کوکی کمیونٹی کی دو خواتین کو برہنہ کرکے گلیوں میں گھماتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہجوم نے مسیحی کے گھروں پر حملہ کرکے مردوں کوقتل کردیا اور خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خواتین سے زیادتی کے بعد انہیں برہنہ کرکے گلیوں میں گھمایا گیا۔ مودی سرکار نے منی پور میں انسانیت سوز واقعات کو مکمل طور پر نظرانداز کر رکھا ہے جبکہ بھارتی میڈیا عیسائیوں پر حملوں اور ان پر ہونے والے دلخراش مظالم کی کوئی کوریج نہیں کررہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 − 8 =