دسمبر 23, 2024

مشرق وسطیٰ میں امریکی حملوں کے بعد کشیدگی؛ امریکی وزیر خارجہ کی محمد بن سلمان سے ملاقات

سیاسیات-امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں سے وہ مشرق وسطیٰ کے دوسری ریاستوں کا بھی دورہ کریں گے۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ کے مطابق امریکی عہدیدار اپنے دورے کے دوران غزہ میں جنگ کے بعد گورننس کے حوالے سے بھی پیش رفت پر کوشش کریں گے۔  واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے امریکہ کے اعلیٰ سفارت کار کا یہ پانچواں دورہ ہے۔

انٹونی بلنکن نے مشرق وسطیٰ کا دورہ ایسے وقت پر کیا ہے جب امریکہ نے ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا پر ڈرون حملے کیے جس میں تقریباً 50 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ مزید فضائی حملوں کا عندیہ بھی دیا ہے۔

انٹونی بلنکن مصر، قطر اور اسرائیل کا دورہ کریں گے اور یرغمالیوں کے معاہدے سے متعلق حماس کے ساتھ مصر اور قطر کی ثالثی میں ہونے والی بات چیت کو آگے بڑھانے پر زور دیں گے۔

امریکی اہلکار نے بتایا کہ ریاض میں انٹونی بلنکن نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اپنے سعودی ہم منصب وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

9 + seventeen =