دسمبر 23, 2024

متحدہ عرب امارات میں گمشدہ اسرائیلی ربی کی لاش مل گئی

سیاسیات- اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اتوار کو کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں حکام کو زوی کوگن اور اسرائیلی نژاد مالدووا کے شہری کی لاش ملی ہے جو جمعرات سے لاپتہ تھے۔

اسرائیلی اخبار ہاریٹز کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ نے زوی کوگن نامی اسرائیلی نژاد مالدووا کے شہری کی موت کی تصدیق کی ہے۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے ان اطلاعات کی تصدیق کی تھی کہ یو اے ای میں موجود زوی کوگن نامی ایک اسرائیلی مالدووی ربی لاپتہ ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اسرائیلی حکام نے ہفتے کو شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس شہری کو اغوا کیا گیا ہے کیونکہ ایران کے ساتھ کشیدگی جاری ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے نام بتائے بغیر سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ زوی کوگن، جو جمعرات کی دوپہر سے لاپتہ ہیں، کو شاید اغوا کر لیا گیا ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے ہفتے کی رات کوگن کی گمشدگی کا اعتراف کیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 − 3 =