جنوری 12, 2025

غزہ میں ہسپتال کے نیچے بنکرز اسرائیل نے بنائے تھے، سابق اسرائیلی وزیراعظم

سیاسیات-اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود باراک نے کہا ہے کہ غزہ میں ہسپتال کے نیچے بنکرز اسرائیل نے بنائے تھے۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کو دیے گئے انٹرویو میں ایہود باراک نے کہا کہ غزہ میں ہسپتال کے نیچے بنکرز اسرائیلی تعمیر کنندگان نے کئی دہائیوں قبل بنائے تھے، بنکرز بنانے کی وجہ غزہ کی نگرانی کرنا تھا۔

اینکر نے بیان پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ نے اسرائیل کا نام غلطی سے تو نہیں لے لیا؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ نہیں، یہ کئی دہائیوں قبل کی بات ہے، اب یہ بنکرز حماس کے زیرِاستعمال ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × 4 =