مارچ 8, 2025

حماس کے خلاف شکست کی صورت میں خطے میں رہنا ہمارے لئے محال ہوجائے گا، اسرائیلی وزیر جنگ

سیاسیات– صہیونی وزیرجنگ نے کہا ہے کہ حماس کی مکمل نابودی اور تمام صہیونی یرغمالیوں کی غیرمشروط رہائی تک جنگ روکنا محال ہے۔

عبرانی ذرائع  نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے انتہاپسند وزیر جنگ یوا گیلانت نے کہا ہے کہ حماس کی مکمل نابودی اور تمام صہیونی یرغمالیوں کی غیرمشروط رہائی تک جنگ روکنا محال ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کے خلاف جنگ میں شکست کی صورت میں ہمارے لئے خطے میں مزید قیام کرنا ناممکن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حماس کے خلاف حملے کسی بھی صورت میں نہیں روکے جائیں گے۔ یہ جنگ اسرائیل کے مستقبل کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔

دوسری جانب صہیونی فوج نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے جوانوں کے ساتھ تن بہ تن لڑائی شروع ہوگئی ہے۔

صہیونی عہدیدار نے کہا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک 20 ہزار سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × one =