جنوری 12, 2025

حماس معصوم اسرائیلی شہریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔ جوبائیڈن

سیاسیات-امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ حماس اسرائیل میں معصوم شہریوں کا قتل عام کررہی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیم حماس اسرائیل پر حملہ کرکے اسرائیلیوں کا قتلِ عام کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم اسرائیل کی دفاعی ضروریات کو یقینی بنائیں گے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ حماس ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔ حماس نے حملے والے دن اسرائیل میوزک فیسٹیول میں خوشیاں منانے والے نوجوانوں کا وحشیانہ قتل عام کیا۔

واضح رہے کہ امریکہ نے فلسطینیوں کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مدد کے لیے فوری طور پر طیارہ بردار بحری جہاز بھی روانہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا جس میں صدر جوبائیڈن نے اضافی فوجی امداد کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three − three =