دسمبر 21, 2024

جی 7 ممالک نے روسی تیل پر پرائس کیپ نافذ کر دی

سیاسیات- جی 7 ممالک نے روس کو یوکرین جنگ کے لیے مالی نقصان پہنچانے کی غرض سے روسی تیل پر مارکیٹ کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل کی ’پرائس کیپ‘ نافذ کردی۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جی-7 ممالک کی جانب سے عائد کی گئی اس پابندی کا نفاذ پیر سے ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روسی تیل پر پرائس کیپ کی شرط جی-7 ممالک کے علاوہ یورپی یونین اور آسٹریلیا کی جانب سے بھی عائد ہوگی جو یورپی یونین کی روسی تیل کی سمندری راستے سے درآمد پر کڑی شرط ہے۔

جی-7 ممالک میں کینیڈا، امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس، جاپان اور اٹلی شامل ہیں۔

اس شرط کے ساتھ روس اپنا تیل کسی تیسرے ملک کو بھیجنے کے لیے جی-7 اور یورپی یونین کے ٹینکرز، انشورنس کمپنیاں اور کریڈٹ اداروں کا استعمال کرسکتا ہے لیکن اس کے لیے شرط ہوگی کہ کارگو پرائس کیپ کے مطابق یا اس سے کم قیمت پر ہو۔

خیال رہے کہ دنیا کی اہم شپنگ اور انشورنس کی کمپنیاں جی7 ممالک میں ہیں، جس کے باعث روس کو اپنا تیل بلند قیمت پر فروخت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب روس پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ وہ پرائس کیپ کسی صورت قبول نہیں کرے گا اور ان شرائط پر تیل فروخت نہیں کرے گا یہاں تک کہ اس کو تیل کی پیداوار کم ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔

روس دنیا میں تیل پیدا کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eleven + 18 =