سیاسیات- غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی عدالت انصاف سے رسوا ہونے والے اسرائیل کی مدد کے لیے برطانیہ بھی سامنے آگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی اقدامات نسل کشی کے طور پر نہیں لیے جا سکتے۔
ترجمان فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس کیس پر تحفظات ہیں، جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت میں کیس لا کر غلط اور اشتعال انگیز کام کیا۔