سیاسیات-امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو قتل کرنے والا سابق پولیس افسر چاقو سے حملے میں شدید زخمی ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مینیا پولس کے سابق پولیس افسر ڈیرک چوون پر ساتھ رہنے والے قیدی نے چاقو سے حملہ کیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ یہ واقعہ ایری زونا میں واقع فیڈرل کریکشنل انسٹی ٹیوٹ میں جمعہ کو پیش آیا جس میں سابق پولیس افسر کو شدید زخم آئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی ردعمل جاری نہیں کیا گیا ہے البتہ فیڈرل بیورو آف پریزن نے ڈیرک پر چاقو سے حملے کی تصدیق کی اور ملزم کا نام بتانے سے گریز کیا ہے۔
فیڈرل بیورو کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ڈیرک کے علاوہ اور کوئی قیدی زخمی نہیں ہوا۔
واضح رہےکہ سال 2020 میں ریاست مینیا پولس میں اس وقت کے پولیس افسر ڈیرک نے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلایئڈ کو گرفتار کرکے سڑک پر گھٹنے کے بل لٹایا تھا جس دوران ڈیرک نے مسلسل 9 منٹ نے جارج کے گلے پر گھٹنا رکھا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر میں شدید احتجاج کیا گیا تھا اور دنیا کے کئی ممالک میں ’بلیک لائیوز میٹر‘ کے نام سے ایک تحریک بھی چلائی گئی تھی۔
عدالت نے سابق پولیس افسر کو سیاہ فام شہری کے قتل کے الزام میں جون 2022 کو ساڑھے 22 سال قید کی سزا سنائی تھی۔