جنوری 14, 2025

بھارتی انتخابات میں حکمراں ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی نے تین ریاستوں میں کامیابی حاصل کرلی

سیاسیات-بھارت کی پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں حکمراں ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی نے تین ریاستوں میں کامیابی حاصل کرلی۔

بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے اتوار کو جاری نتائج کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی نے چھتیس گڑھ اور راجستھان کا کنٹرول کانگریس سے واپس لے لیا جبکہ مدھیہ پردیش میں ریکارڈ پانچویں مرتبہ کامیابی حاصل کرلی۔

ریاست تلنگانہ میں کانگریس نے بھارتیہ راشٹریہ سمیتی (بی آر ایس) کو شکست دے کر  میدان مار لیا۔

بھارت کی پانچ ریاستوں میں انتخابات پچھلے ماہ 7 نومبر سے 30 نومبر کے دوران ہوئے تھے۔ بھارت میں پولنگ عام طور پر بڑی آبادی کی وجہ سے مراحل میں ہوتی ہے۔ ریاست میزورم کے نتائج کا اعلان ایک دن کیلئے موخر کردیا گیا ہے۔

دریں اثنا انتخابات میں کامیابی کے بعد بھارتی ویزراعظم نریندر مودی نئی دہلی میں پارٹی ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے جہاں انہوں نے جشن منانے والے کارکنوں سے خطاب کیا۔

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ان نتائج کی گونج دور تک جائے گی اور پوری دنیا میں سنائی دے گی۔ انتخابات کے نتائج نے واضح کردیا ہے کہ ملک کا نوجوان صرف اور صرف ترقی چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں بھی حکومتوں نے نوجوانوں کے خلاف کام کیا وہ حکومتیں اقتدار سے باہر ہوئی ہیں۔ خواہ راجستھان، چھتیس گڑھ یا تلنگانہ ہو۔ ان تینوں ریاستوں میں حکمراں پارٹی اب اقتدار سے باہر ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 + thirteen =