اکتوبر 27, 2024

برطانوی بادشاہ کینسر میں مبتلا

سیاسیات-برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو کینسر کی ایک قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔

بکنگھم پیلس کے بیان کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس کینسر میں مبتلا ہوگئے ہیں، بادشاہ کا پیر کو ’باقاعدہ علاج‘ شروع کردیا گیا ہے، وہ اپنے علاج کے بارے میں مکمل پراُمید اور جلد اپنی عوامی ڈیوٹی پر واپس آنے کے منتظر ہیں۔

بکنگھم پیلس کے مطابق یہ پروسٹیٹ کینسر نہیں لیکن بیان میں کینسر کی قسم یا اسکی اسٹیج کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔

بکنگھم پیلس کے مطابق علاج کے دوران کنگ چارلس اپنی عوامی تقریبات کو ملتوی کردیں گے تاہم ریاستی سربراہ کے طور پر اپنے آئینی کردار کو جاری رکھیں گے جس میں کاغذی کارروائی اور نجی ملاقاتیں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کنگ چارلس کا نجی اسپتال میں پروسٹیٹ کا کامیاب آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 + 17 =