دسمبر 28, 2024

باجوڑ دھماکے جیسے جرائم کسی طور بھی قابل توجیہ نہیں۔ افغان طالبان

سیاسیات-افغانستان میں برسر اقتدار طالبان حکومت نے باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

طالبان حکومت کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہاکہ امارت اسلامیہ خیبرپختونخواہ کے علاقے باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے پروگرام میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہے ، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ ایسے جرائم کسی طور بھی جائز یا قابل توجیہ نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ باجوڑ کے صدر مقام خار میں جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے میں اب تک 40 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 150 سے زائد ہے۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبرپختونخوا نے دھماکہ خودکش قرار دیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × one =