دسمبر 21, 2024

اپنے ملک کو برطانیہ سے آزاد ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ کیوی وزیر اعظم

سیاسیات- نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرس ہپکنز نے کہا ہے وہ اپنے ملک کو برطانیہ سے آزاد ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم اور حکمراں جماعت لیبر کے سربراہ کرس ہپکنز لندن میں کنگ چارلس III کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کے لیے آکلینڈ سے روانہ ہوگئے ہیں۔

روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ممالک (نیوزی لینڈ اور برطانیہ) کے فروری 2022 کے آزاد تجارتی معاہدے کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا وقت کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ ایک مکمل طور پر آزاد ملک کی حیثیت سے ابھرے گا اور دنیا میں دیگر ترقی یافتہ ممالک کی طرح اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا۔

تاہم دوسری جانب انہوں نے کہا کہ یہ خواہش کوئی ترجیح یا ایسی چیز نہیں تھی جس پر وہ اپنے منشور کے طور پر زور دیتے کیونکہ شاید ابھی اس کا صحیح وقت نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ نیوزی لینڈ کے گورنر جنرل کے نظام کو متبادل جمہوریہ نظام سے تبدیل کرنا ایک فوری ترجیحی پالیسی ہے تاہم جمہوریہ کی طرف جانے پر عوامی حلقوں میں بحث کی جانی چاہیے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen + 14 =