جنوری 12, 2025

امریکہ کی نظروں میں اسرائیل اپنی اہمیت کھونے لگا

سیاسیات- المیادین کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف رائے عامہ ہموار ہونے کے بعد امریکہ کی نظروں میں اسرائیل کی حیثیت ماضی کی طرح نہیں ہے جس کا مظاہرہ گذشتہ دنوں اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں پیش کردہ قرار داد کے دوران دیکھنے میں آیا۔

اسرائیل ہیوم نے اس حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں امریکہ کے لئے اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کی صورت میں بھاری قیمت چکانا ہوگا۔

اخبار نے مزید کہا ہے کہ رواں سال کے اواخر میں ہونے والے انتخابات میں دوبارہ جیت کی صورت میں جوبائیڈن کے لئے اسرائیل کی حمایت جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔

اس سے پہلے سابق صہیونی وزیراعظم ایہود براک نے کہا تھا کہ سلامتی کونسل میں قرارداد منظور ہونا دلیل ہے تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان اختلافات گہرے ہوتے جارہے ہیں۔

انہوں نے اسرائیل میں جاری بحران کو ختم کرنے کےلئے نیتن یاہو کی حکومت کو برخاست کرکے فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × one =