دسمبر 21, 2024

امریکہ نے شیریں ابو عاقلہ قتل کیس عالمی عدالت لے جانے کی مخالفت کر دی

سیاسیات- امریکہ نے الجزیرہ ٹی وی کی جانب سے صحافی شیریں ابو عاقلہ قتل کیس بین الاقوامی جرائم کی عدالت لے جانے کی مخالفت کر دی۔

گزشتہ روز الجزیرہ ٹی وی نے رواں سال قتل ہونے والی فلسطینی نژاد امریکی صحافی شیریں ابوعاقلہ کے قتل کی تحقیقات کیلئے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) سے رجوع کیا تھا۔

امریکہ نے الجزیرہ ٹی وی کے صحافی شیریں ابو عاقلہ قتل کیس کو بین الاقوامی جرائم کی عدالت لے جانے کی مخالفت کی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہم اس کیس کو بین الاقوامی عدالت لے جانے کے مخالف ہیں، ہم نے مسلسل کہا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات اور احتساب ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کی اہمیت پر اپنے اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں، فلسطینی صورتحال پر آئی سی سی کی تحقیقات پر ہمارے دیرینہ اعتراضات برقرار ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ بین الاقوامی جرائم کی عدالت کو اپنے بنیادی مشن پر توجہ دینی چاہیے۔

واضح رہےکہ الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ 11مئی کو مغربی کنارے پر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنیں جس سے وہ جاں بحق ہوگئیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق الجزیرہ کی خاتون صحافی پر گولی اسرائیلی فوج نے ہی چلائی جو ان کی موت کی وجہ بنی۔

 

 

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

10 − nine =