دسمبر 22, 2024

امریکہ اور چین کا مختلف معاملات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سیاسیات-دنیا کی دوبڑی طاقتوں امریکہ اور چین کا عسکری روابط کی بحالی سمیت مختلف معاملات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے۔

سان فرانسسکو میں امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اینٹی ڈرگ تعاون گروپ کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا تاہم چین تائیوان کشیدگی جیسے امور پر کوئی قابل ذکر پیشرفت نہ ہوسکی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ کے بحران پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

امریکی صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ شی جن پنگ کے ساتھ بات چیت میں ”حقیقی پیشرفت” ہوئی ہے تاہم شی جن پنگ کو اب بھی ڈکٹیٹر سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب چین کی جانب سے صدر بائیڈن کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بیان انتہائی غلط اور غیر ذمہ دارانہ سیاسی جوڑ توڑ ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 − 1 =