دسمبر 21, 2024

امریکہ، برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف شہروں میں مجالس و جلوس ہائے عزا

سیاسیات- پیغمبراسلام ﷺ کے نواسے امام حسین علیہ السلام کی یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کا غم، برطانیہ کے مختلف شہروں میں بھی مجالس عزا کاانعقاد کیا گیا۔

لندن،برمنگھم، مانچسٹر،بریڈفورڈ اورگلاسگو سمیت مختلف شہروں میں علما اور ذاکرین نے نبی ﷺ کے گھرانے کی کربلا میں شہادت کے واقعات بیان کیے، نوحہ خوانوں نے پُرسوز انداز میں یزیدی مظالم کی منظرکشی کی۔

غم میں ڈوبے مومنین نےماتم کیا، فرانس اوربیلجیئم سمیت یورپ کے مختلف شہروں میں بھی سید الشہدا کی شہادت کے غم میں مجالس منعقد کی گئیں۔

امریکہ کی مختلف ریاستوں کے امام بارگاہوں میں بھی ہزاروں عزادارجمع ہوئے، ذاکرین نے امام حسین علیہ السلام کے بیٹے حضرت علی اکبر کی شہادت کے واقعات خصوصی طورپربیان کیے۔

ڈیلاس اور ہیوسٹن سمیت مختلف شہروں میں جلوس برآمد ہوئے، سیکڑوں عزاداروں نے زنجیر زنی کی۔

کینیڈا میں بھی عزاداری کا سلسلہ جاری ہے،امام حسین علیہ السلام کے بھائی حضرت عباس کے پرچم کی شبیہہ پھولوں سے سجا کر برآمد کیا گیا، جلوس میں راستے بھر نوحہ خوانی اور ماتم حسین علیہ السلام، شبیہہ تابوت وذوالجناح بھی برآمد ہوا۔

دوسری جانب عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی نے کہا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلاپہنچ گئے۔

پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کے مطابق کربلا میں پاکستانی زائرین کیلئے خصوصی کیمپ آفس قائم کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کیمپ آفس میں ڈاکٹرز اور ادویات موجود ہیں، سبیل بھی لگائی گئی ہے۔

سفیرپاکستان کا کہنا تھاکہ پاسپورٹ اور دستاویزات کی تصدیق بھی کیمپ آفس سے کی جاسکتی ہے، کیمپ آفس 7 سے 11 محرم تک کیلئے لگایا گیا ہے۔

احمد امجد علی نے کہا ہے کہ کربلا کیمپ آفس کا مقصد پاکستانی زائرین کو سہولیات مہیا کرنا ہے، کربلا کیمپ آفس وزارت خارجہ کی خصوصی ہدایت پر لگایا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen + 10 =