جنوری 15, 2025

افغان طالبان اور ٹی ٹی پی آپریشنل اور مالی معاونت میں ایک پیج پر ہیں۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان

سیاسیات-امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے ٹی ٹی پی کی پاکستان میں کاروائیوں کے حوالے سے پاکستانی موقف کی تائید کردی۔

تھامس ویسٹ خصوصی نمائندہ برائے افغانستان اور ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری بیورو آف ساؤتھ اینڈ سنٹرل ایشین افیئرز ہیں جن کی امن مشنز کے لئے عالمی سطح پر قابل قدر خدمات ہیں۔

تھامس ویسٹ نے اسٹمسن سنٹر میں ہونے والے سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی خطے کے امن کے لیے شدید ترین خطرہ ہے، پاکستان میں ٹی ٹی پی کی جانب سے افغان سرزمین کو استعمال کرکے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی اس خطے کو جانتا ہے وہ اس بات سے واقف ہے کہ ٹی ٹی پی پاکستان سے نکالے جانے پر افغان طالبان کی حامی بن کر جنگ لڑتی رہی، افغان طالبان اور ٹی ٹی پی آپریشنل اور مالی معاونت میں ایک پیج پر ہیں، افغان طالبان ٹی ٹی پی کو لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کرتے آئے ہیں۔

تھامس ویسٹ نے خطے میں امن کے لئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے ہمیشہ مددگار رہا ہے اور سیکیورٹی مسائل کی نشاندہی اور افغان مہاجرین کے معاملے پر انتہائی مددگار رہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 + 15 =