دسمبر 22, 2024

افریقن یونین نےاسرائیلی سفارتکار کو اپنے سالانہ اجلاس سے باہر نکال دیا

سیاسیات-ایتھوپیا میں جاری افریقن یونین کے سالانہ سمٹ کے دوران وہاں موجود اسرائیل کی سینیئر سفارتکار کو اجلاس سے باہر نکال دیا گیا۔

آن لائن گردش کرتی ویڈیو میں افریقن سمٹ کے سکیورٹی اہلکاروں کو اسرائیلی سفارتکار کو سمٹ کی افتتاحی تقریب سے باہر نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسرائیلی حکام نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ اسرائیل کی سینیئر سفارتکار ڈپٹی ڈائریکٹر برائے افریقا، سفیر شیرون بار لی کو افریقن سمٹ کیلئے تسلیم شدہ آبزرور کا بیج ہونے کے باوجود باہر نکالنے کے اس واقعے کو سختی سے دیکھا جائے گا۔

حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیلی آبزرور کا اسٹیٹس کینسل کرنا آرگنائیزیشن کے قانون میں کہیں درج نہیں ہے۔

دوسری جانب افریقن سمٹ کے ترجمان اور افریقن یونین کے چیئرمین ایبا کالونڈو کا کہنا تھا کہ اسرائیلی سفارتکار ایتھوپیا کیلئے اسرائیل کی نامزد سفیر نہیں تھیں انہیں اس لیے سمٹ سے  نکالا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 − 5 =