دسمبر 21, 2024

اصفہان کی سیٹلائیٹ تصاویر سے نقصان واضح نہیں۔ امریکی میڈیا

سیاسیات- وسطی ایران کے شہر اصفہان کی سیٹلائٹ تصاویر سے نقصان واضح نہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق اصفہان ایئربیس پر کوئی وسیع نقصان نہیں دیکھا گیا۔ زمین میں بڑاگڑھا پڑا نہ ہی کوئی عمارت تباہ دکھائی دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق تباہی کے نشانات نہیں، جلنے کے نشانات کی تحقیقات جاری ہے۔ ایئربیس پر جلنے کے نشانات کی جانچ کیلئے اضافی سیٹلائٹ امیجز کی ضرورت ہوگی۔ ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق اصفہان کے فوجی اڈے پر فوجی ریڈار ممکنہ اہداف میں سے ایک تھا۔ ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق مبینہ حملے سے صرف دفتر کی کئی عمارتوں کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچا۔ ایرانی ایف 14 جیٹ اصفہان ایئربیس پر موجود نہیں تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × four =