اپریل 6, 2025

اس جنگ میں اگر حماس کی فتح ہوئی تو ہم سب کچھ کھو دیں گے۔ نیتن یاہو

سیاسیات-اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے یورپی قیادت کو بھی خوف کا بیانیہ بیچنا شروع کرتے ہوئے حماس کو یورپ کیلئے بھی خطرہ قرار دے دیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ صرف ہماری نہیں، یورپ، امریکہ، دیگر تہذیبوں اور مشرق وسطیٰ کے مستقبل اور عرب دنیا کی جنگ ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اس جنگ میں اگر حماس کی فتح ہوئی تو ہم سب کچھ کھو دیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ حماس دہشتگرد گروہ ہے جس کا مقصد اسرائیلی ریاست کا خاتمہ ہے، فرانس اور تمام جمہوریتوں کی ترجیح اسرائیل کے ساتھ مل کر دہشتگرد گروپوں کا خاتمہ کرنا ہے۔

صدر میکرون نے حزب اللہ، ایرانی حکومت، حوثی اور اسرائیل مخالف تمام گروپوں کو اسرائیل کے خلاف نیا محاذ بنانے سے خبردار کیا۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں امداد تیزی سے نہیں پہنچ رہی، امریکہ فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور وقار کے حق کیلئے پُرعزم ہے۔ حماس کے جنگجوؤں کی کارروائیاں اس حق کو نہیں چھین سکتیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × three =