دسمبر 22, 2024

اسرائیل کو حق دفاع حاصل ایران جواب نہ دے۔ برطانوی وزیراعظم

سیاسیات۔ برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو حق دفاع حاصل ایران کو اب حملوں کا جواب نہیں دینا چاہیے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم نے اسرائیل کی ایران پر حملے پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران سے کہا کہ وہ جواب نہ دے۔

سموا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ایرانی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہمیں مزید علاقائی کشیدگی سے بچنے اور فریقین کو تحمل سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران کو جوابی کارروائی نہیں کرنی چاہیے، ہم خطے میں حالات بہتر بنانے کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر دولتِ مشترکہ کے سربراہان کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سموا میں موجود ہیں۔

اس موقع پر انہیں اختتامی اجلاس سے خطاب کرنا تھا جو ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 − 8 =