دسمبر 21, 2024

اسرائیل نے لبنان میں پیجر اڑانےکا فیصلہ کب اور کیوں کیا؟ انٹیلی جنس ذرائع کا انکشاف

سیاسیات- عرب میڈیا نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کو پیجر ہیک ہونے کا پتا چلنےکی اطلاع پر اسرائیل نے پیجر اڑانےکا فیصلہ کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس کواطلاع تھی کہ 2حزب اللہ ارکان نے پیجر ہیک ہونے کا پتا کرلیا تھا جس کے بعد حزب اللہ کی کسی کارروائی کے پیش نظر اسرائیل نے پیجر اڑنےکا فیصلہ تیزی سےکیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ہزاروں آلات حزب اللہ تک پہنچنے سےپہلے اسرائیل نے انہیں پکڑ لیا تھا اور اسرائیل نے پیجرز کو دھماکے سے اڑانے کا کام امریکہ سے بھی خفیہ رکھا۔

عرب میڈیا کے مطابق اصل اسرائیلی منصوبہ حزب اللہ سے باقاعدہ جنگ چھڑنے پر ان آلات کو تباہ کرنے کا تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال سامنے آیا ہے جس میں لبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ ارکان کے پیجرز میں ایک ساتھ دھماکے ہوئے، رابطوں کے لیےاستعمال ہونے والی پیجر ڈیوائسز میں دھماکوں سےحزب اللہ کےکئی اراکین زخمی ہوئے۔

لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پیجر دھماکوں میں ایک بچے سمیت 8 افراد شہید جب کہ ڈھائی ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 200 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق پیجر ڈیوائسز میں دھماکے جنوبی لبنان اور بیروت کے نواحی علاقوں میں ہوئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 4 =