دسمبر 23, 2024

اسرائیل نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کر دیں

سیاسیات- اسرائیل کی حکومت نے قطر کے نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردیں جبکہ الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک نے اس فیصلے کو مجرمانہ اقدام کرتے ہوئے مذمت کا اظہار کیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس میں عبرانی زبان میں بیان دیا کہ حکومت نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ اشتعال پھیلانے والا چینل الجزیرہ پر اسرائیل میں پابندی عائد کردی جائے گی۔

اسرائیل کے وزیر مواصلات شلومو کارہی نے ایکس میں اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے الجزیرہ کے خلاف احکامات پر دستخط کردیے ہیں اور اس کا نفاذ فوری طور پر ہوگا۔
شلومو کارہی کا کہنا تھا کہ چینل کا مواد نشر کرنے کے لیے استعمال ہونے والے آلات بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے، جس میں ایڈیٹنگ، روٹنگ آلات، کیمرے، مائیکروفونز، سرورز، لیپ ٹاپ کے ساتھ ساتھ وائرلیس ٹرانسمیشن آلات اور کئی موبائل فونز بھی شامل ہیں۔

بعد ازاں اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں الجزیرہ کے دفتر پر چھاپہ مارا اور سٹیلائٹ، کیبل پرووائیڈرز نے الجزیرہ آف ایئر کردیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں ہوا تھا جہاں کابینہ نے متفقہ طور پر اسرائیل میں الجزیرہ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس سے چند ہفتے قبل اسرائیل کی پارلیمان نے ایک قانون منظور کیا تھا، جس کے تحت غیرملکی نشریاتی اداروں کی عارضی بندش کی اجازت دی گئی تھی کیونکہ غزہ میں جنگ کے دوران یہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 + twenty =