جنوری 12, 2025

اسرائیل نے غزہ پر جنگ مسلط کی وہی پرتشدد حالات کا ذمے دار ہے۔ سعودی عرب

سیاسیات- سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا ہے کہ قابل اعتماد اور ٹھوس امن منصوبے پر کام کیے بغیر غزہ میں جنگ کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے غزہ پُرتشدد حالات کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ یہ اسرائیل ہی ہے جس نے غزہ پر جنگ مسلط کی ہے۔

بحیرہ روم کے ممالک کی یونین کے وزرائے خارجہ کے آٹھویں علاقائی فورم سے خطاب کرتے ہوئے تجویز دی کہ غزہ میں امن کے لیے قابل اعتماد اور ٹھوس امن مذاکرات ہونا چاہیے۔

سعودی وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مشرق وسطیٰ کے اس تنازع کا حل صرف دو خود مختار ریاستوں کا قیام ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کے لیے تمام ممکنہ ذرائع ستعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ زدہ علاقوں کے شہری امداد کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں آج 4 روزہ جنگ بندی کا آخری دن ہے اور ممکنہ طور پر اس میں مزید ایک روز کی توسیع کردی جائے کیوں کہ تاحال اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلہ کا مرحلہ مکمل نہیں ہوسکا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

15 − 4 =