سیاسیات- اسرائیل سے سامنے آنی والی رپورٹس کے مطابق صیہونی افواج اسرائیل اور لبنانی سرحد کی طرف رسد کی بڑے پیمانے پر نقل و حمل کر رہی ہے، دوسرے مرحلے میں اسرائیل اور حزب اللہ کی جنگ ہوگی۔
آئی 24 نیوز کے مطابق اگر سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو اسرائیل جنوبی لبنان پر حملہ کر دے گا اور حزب اللہ کو دریائے لیطانی سے دور ہٹانے کی کوشش کرے گا۔
رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے ایک ماہ سے زیادہ عرصہ قبل جنگ بندی کو مسترد کر دیا تھا اور وہ باقاعدگی سے شمالی اسرائیل میں صیہونی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے۔