دسمبر 21, 2024

اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

سیاسیات- اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تل ابیب کی سڑکوں پر مظاہرین نے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ جنگ ختم کرنے کے بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔

غم و غصے سے بھرے مظاہرین نے سڑکوں پر کئی مقامات پر آگ لگا دی اور نیتن یاہو حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم کو یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کا ذمے دار قرار دیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × two =