ستمبر 29, 2024

اسرائیل غزہ سے فوج کے انخلا پر تیار ہے۔ بلنکن

سیاسیات- امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیانات کے باوجود اسرائیل غزہ سے فوج کے انخلا پر تیار ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی میں امریکی صدر نے اسرائیلی حکام سے مشاورت کے بعد 3 مراحل پر مشتمل جنگ بندی معاہدہ تجویز کیا تھا جس پر حماس نے بھی اتفاق کیا تھا۔

ان تجاویز کے مطابق پہلا مرحلہ 6 ہفتے تک ابتدائی جنگ بندی کا تھا، اس دوران اسرائیلی فوجیں غزہ سے نکل جائیں گی، یرغمالیوں اور سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ ہوگا، فلسطینی شہری غزہ واپس جائیں گے اور غزہ میں روزانہ 600 ٹرک امداد لے کر آئیں گے۔

دوسرے مرحلے میں حماس اور اسرائیل جنگ کے مستقل خاتمے کی شرائط پر بات چیت کریں گے اور تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو ہونا تھی مگر بعد ازاں اسرائیل ان مذاکرات سے پیچھے ہٹ گیا اور  پھر جنگ بندی معاہدے کو حتمی شکل نا دی جاسکی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × 2 =