دسمبر 28, 2024

اسرائیلی وزیر جنگ نے حزب اللہ کے نئے سربراہ کی تصویر لگا کر قتل کی دھمکی دے ڈالی

سیاسیات۔ اسرائیلی وزیر جنگ نے حزب اللہ کے نئے سربراہ کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔

حزب اللہ کی جانب سے نعیم قاسم کی حزب اللہ کے سربراہ کے طور پر تقرری کے اعلان کے بعد اسرائیلی وزیر جنگ یواف گیلنٹ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کیا۔

اپنے بیان میں اس نے نعیم قاسم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ عارضی تقرری ہے اور زیادہ عرصے کے لیے نہیں ہے۔

اسرائیلی وزیر جنگ نے ایسا ہی ایک بیان عبرانی زبان میں بھی جاری کیا جس میں لکھا کہ یہ تقرری عارضی ہے اور الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے ایک ماہ بعد قائم مقام سربراہ نعیم قاسم کو اب باقاعدہ سربراہ منتخب کرلیا ہے۔

نعیم قاسم طویل عرصے تک حسن نصر اللہ کے نائب رہے اور حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد انہیں تنظیم کا قائم مقام سربراہ بنایا گیا تھا جب کہ وہ اس سے قبل حزب اللہ شوریٰ کمیٹی کےمسلسل 3مرتبہ رکن رہ چکےہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eighteen − nine =