اکتوبر 5, 2024

اسرائیلی جنگی کابینہ کا اجلاس، ایران کے خلاف انتقامی کارروائی پر اتفاق

سیاسیات- ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی 5 رکنی جنگی کابینہ نے ایران کے خلاف انتقامی کارروائی پر اتفاق کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل پر ایران کے حملے کے بعد اسرائیلی جنگی کابینہ کے اجلاس میں ایران کے خلاف انتقامی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا تاہم اسرائیلی کارروائی کے وقت اور اس کی شدت پر اتفاق نہیں کیا جا سکا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی 5 رکنی جنگی کابینہ کا اگلا اجلاس بھی جلد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر 300 کے قریب ڈرون اور میزائل داغ دیے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر براہ راست ڈرون حملے کیے جس کی تصدیق ایرانی پاسداران انقلاب نے بھی کی جبکہ اسرائیل نے ایران کے متعدد ڈرون گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 − 1 =