سیاسیات- ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی جو اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے شامی امور “گئیر پیڈرسن” سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مغربی ایشیاء کی تازہ ترین صورت حال اور شام کے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر گئیر پیڈرسن نے شام میں سیاسی عمل اور اس سلسلے میں انجام دئیے جانے والے اقدامات کے بارے میں ایرانی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ دوسری جانب سید عباس عراقچی نے شام میں اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی افواج کو جلد از جلد شام سے نکلنا چاہئے اور اس ملک میں انفراسٹرکچر کی بحالی کا کام فوراََ شروع ہونا چاہئے۔ غزہ و لبنان کی حالیہ صورت حال بھی دونوں نمائندوں کا موضوع گفتگو رہی۔ اس حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگرچہ لبنان میں صیہونی رژیم کی مجرمانہ کارروائیاں مایوسی کی بنیاد پر ہیں مگر ان کا جواب حتمی ہے۔