سیاسیات- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ “حسین امیر عبداللہیان” اپنے چوتھے دورہ قطر پر دوحہ میں موجود ہیں، جہاں ان کی ملاقات فلسطین کی مقاومتی تحریک “حماس” کے سیاسی امور کے سربراہ “اسماعیل ھنیہ” سے ہوئی۔ اس ملاقات میں آپریشن طوفان الاقصیٰ، فلسطین کی تازہ ترین صورت حال اور غزہ پر صیہونی حملوں کا جائزہ لیا گیا۔ قبل ازیں حسین امیر عبداللہیان نے قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ “شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی” سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے قطری ہم منصب پر واضح کیا کہ فلسطینی شہریوں پر صیہونی جارحیت کے جاری رہنے کی صورت میں خطے میں امن و استحکام کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔