جنوری 12, 2025

غزہ جنگبندی کی صورت میں ایران کی اسرائیل پر جوابی حملے کی کارروائی مؤخر ہوسکتی ہے

سیاسیات- ایرانی حکام کا کہنا ہےکہ  غزہ میں جنگ بندی ہونےکی صورت میں ہی ایران کی اسرائیل پر جوابی حملے کی کارروائی مؤخر ہوسکتی ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات ناکام ہونے یا اسرائیل کے مذاکرات سے پیچھنے ہٹنے کی صورت میں ایران  اسرائیل پر براہ راست حملہ کر دےگا۔

خیال رہے کہ ایران نے اپنی سرزمین پر ہونے والے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

امریکہ اور  یورپی ممالک نے ایران کو  روکنے کی سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں، امریکہ نے ترکیہ پر زور دیا ہےکہ وہ ایران کو کشیدگی کم کرنے پر آمادہ کرے۔

ایران  نے برطانیہ، فرانس اور  جرمنی کو  جواب  دیا ہےکہ  تحمل کا مشورہ  دینے  والے غزہ میں اسرائیلی حملے  بند کرائیں۔

ایرانی وزارت خارجہ نےکہا ہےکہ ایران سے تحمل کا مطالبہ کرنا سیاسی شعور کا فقدان اور بین الاقوامی قانونی اصولوں کے خلاف ہے۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ غزہ جنگ بندی مذاکرات کھٹائی میں پڑگئے ہیں، غزہ میں جنگ بندی سے متعلق مذاکرات اس ہفتے نہیں ہوسکیں گے کیونکہ حماس نے دوحہ  مذاکرات میں شرکت نہ کرنےکا اعلان کیا ہے۔

حماس نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا  ہےکہ اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کی طے شدہ شرائط پر عمل کروائیں۔

ادھر غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں،گذشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری  سے مزید 32 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں التابعین اسکول پر اسرائیلی حملے کے بعد الجزائر کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج رات طلب کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 + 15 =