ستمبر 4, 2024

صیہونی حکومت کو ڈھیل دینا نسل کشی کی تشویق کے مترادف ہے۔ باقری

سیاسیات- ایرانی عبوری وزیر خارجہ علی باقری نے کہا ہے کہ عالمی برادری صیہونی حکومت کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنے کے بجائے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکے۔

ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے غزہ میں صیہونی حکومت کی جانب سے اسکول پر حملے کے بعد عالمی برادری سے صہیونی حکومت کے خلاف ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ صبح کے وقت نماز پڑھنے والوں پر حملے سے واضح ہوتا ہے صہیونی حکومت فلسطینی عوام کی نسل کشی پر مصر ہے۔ فلسطینی عوام اسکول کی عمارت میں پناہ لیے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے ان واقعات پر نرم رویہ اختیار کرنا صہیونی حکومت کی تشویق کے مترادف ہے۔ تمام اور کی مشترکہ اخلاقی اور قانونی ذمہ داری بنتی ہے کہ صہیونی حکومت کو فلسطینیوں کی نسل کشی سے روکیں۔

عبوری وزیرخارجہ نے مزید کہا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا جیسے ممالک اسرائیل کو مالی اور دفاعی مدد دے رہے ہیں جوکہ فلسطینی عوام کی نسل کشی میں شریک ہونے کی علامت ہے۔ دنیا کبھی بھی صہیونی حکومت کی ان جنایتوں کو فراموش نہیں کرے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 + 8 =