دسمبر 28, 2024

دہشت گرد صہیونی حکومت کی حمایت بند کی جائے، عراقچی کی برطانوی ہم منصب سے گفتگو

سیاسیات۔ ایرانی وزیرخارجہ عراقچی نے برطانوی ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی کہ صہیونی حکومت کی دفاعی اور سیاسی حمایت کا سلسلہ بند کیا جائے۔

ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لامی سے ٹیلفونک رابطہ کرکے مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

عراقچی نے صہیونی حکومت کی جانب سے ایران پر حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے بعض دفاعی اور فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے برطانوی وزیرخارجہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد صہیونی حکومت کی سیاسی اور دفاعی مدد کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور حاکمیت کے دفاع کے لئے اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کے تحت کسی بھی کاروائی سے گریز نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی برادری صہیونی حکومت کے اس جارحانہ اقدام اور غزہ اور لبنان میں بے گناہ عوام پر حملوں کی شدید مذمت کریں اور نسل کشی کو روکنے کے لئے موثر اقدامات انجام دیں۔

گفتگو کے دوران برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لئے فریقین کو صبر و تحمل سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × three =