جنوری 15, 2025

دہشت گردوں کا ہدف مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنا ہے۔ ابراہیم رئیسی کی مستونگ دھماکے کی مذمت

سیاسیات- ایرانی صدر رئیسی نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا ہدف مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنا ہے۔

ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر مستونگ میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد پاکستانی عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے سے ثابت ہوگیا کہ دہشت گرد اسلامی تعلیمات سے ناآشنا ہیں۔ ان کا واحد ہدف مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنا ہے البتہ وہ اپنے ہدف میں ناکام ہوں گے۔

انہوں نے حادثے کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ عالمی برادری مخصوصا مسلمان ممالک کو چاہئے کہ اس موقع پر شدید ردعمل دکھائیں اور اس طرح کے واقعات روکنے میں مدد کریں۔

صدر رئیسی کے پیغام کا متن درج ذیل ہے

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

جناب عارف علوی

صدر محترم پاکستان

بلوچستان میں ہونے والا دہشت گردانہ واقعہ جس میں متعدد قیمیتی جانیں ضائع اور کئی زخمی ہوئے، نہایت افسوسناک ہے۔ اس اسلام و انسانیت مخالف بہیمانہ واقعے پر آپ اور پاکستانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی شفایابی کی دعا کرتا ہوں۔

اس واقعے سے ثابت ہوا کہ دہشت گرد اسلامی تعلیمات سے ناآشنا ہیں۔ ان کا واحد ہدف مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنا ہے البتہ وہ اپنے ہدف میں ناکام ہوں گے۔

امید کرتا ہوں کہ واقعے میں ملوث عناصر جلد عبرتناک سزا پائیں گے۔ اسلامی جمہوری ایران دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مدد کرنے کے تیار ہے۔ ہم عالمی برادری اور مسلمان ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ اس طرح کے وحشیانہ واقعات پر ردعمل دکھائیں اور آئندہ ایسے واقعات کو روکنے میں مدد دیں۔

سید ابراہیم رئیسی

صدر اسلامی جمہوری ایران

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 + thirteen =