دسمبر 21, 2024

دہشتگردی کیخلاف پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، ایرانی صدر کا کرم واقعے پر اظہار افسوس

سیاسیات- ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کرم واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ماضی کی طرح دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

اُنہوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام خصوصاً کرم کے علاقے میں دہشتگردی کے متاثرین کے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ہر قسم کی دہشتگردی قابل مذمت ہے اور ایران ماضی کی طرح، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان جیسے برادر اور دوست ملک کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ضلع کرم میں پارا چنار سے پشاور جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر اوچت کے مقام پر تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، واقعے میں شہید افراد کی تعداد 60 تک پہنچ گئی۔

وزیرقانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے بتایا کہ واقعےمیں کوئی مقامی گروپ ملوث نہیں، دہشتگرد تنظیم کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen + one =