اپریل 5, 2025

دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ایرانی مسلح افواج

سیاسیات- ایرانی مسلح فوج نے یوم اسلامی جمہوریہ ایران کی مناسبت سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ایرانی مسلح افواج نے جمعہ کو 44 ویں یوم اسلامی جمہوری کی مناسبت سے ایک بیان میں کہا ہے کہ “ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی علاقائی سالمیت، آزادی اور خودمختاری پر کسی بھی حملے کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔

مسلح افواج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوم جمہوری اسلامی کو ریفرنڈم نے اسلامی نظام کا مستقبل محفوظ کر دیا، اس ریفرنڈم نے دنیا کے سامنے اسلامی جمہوریت کا رول ماڈل پیش کیا۔

یاد رہے کہ ایران بھر میں 30-31 مارچ 1979ء کو ایک تاریخی دو روزہ ریفرنڈم کی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں 98.2 فیصد سے زیادہ ایرانیوں نے ملک میں اسلامی جمہوری نظام کے قیام کے حق  میں ووٹ دیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × two =